شہباز شریف کا وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نےٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے مسلسل دوسری بار گواہی دی ہے کہ عمران نیازی کی حکومت کرپٹ اور چور ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی ادارے کی رپورٹ فرد جرم ہے، کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں، ملک ان کی لوٹ مار کا متحمل نہیں ہو سکتا عمران نیازی کی وزارت عظمیٰ میں پاکستان کرپشن میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، دنیا کہہ رہی ہے کہ وزیراعظم چور ہے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کا سولہ درجے مزید نیچے جانا افسوسناک ہے، دکھ ہے کہ عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ آٹا،چینی، بجلی، گیس، دوائی، یوریا، ایل این جی،کورونا سمیت ہر شعبے میں کرپشن ہوگی تو پاکستان کرپشن انڈیکس میں ایک سو چوبیس سے ایک سو چالیس پر کیوں نہیں جائے گا،کرپشن کرپشن کا شور مچانے والوں کی ہر روز چوریاں پکڑی جا رہی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More