عمران نیازی پاگلوں والی باتیں کر رہا ہے،شہباز شریف

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی وزیراعظم عمران خان پر تنقید،کہتے ہیں کہ عمران خان دھاندلی کرکے آئے مگر ہم انہیں آئینی طریقے سے بھیجنا چاہتے ہیں،میں نے اور میرے خاندان نے جیلیں کاٹی ہیں،عمران نیازی بھگوڑے آپ ہوگے، ہم نے یہیں رہنا ہے اور یہاں ہی مرنا ہے ۔

احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی حکومت پر چڑھائی۔بولے کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کرا دی، اسپیکر چودہ روز میں اسمبلی اجلاس بلانے کے پابند ہیں جبکہ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران نیازی پاگلوں والی باتیں کر رہا ہے ۔بہنوں اور ماموں کے خلاف بات کرنا اسکی فرسٹریشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں افراد کو ایک وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا گیا،ہر روز پٹرول اور بجلی مہنگی ہو رہی ہے، لوگ اس بدترین حکومت سے نجات کیلئے دعائیں کر رہے ہیں، ان حالات میں ریاست مدینہ کی بات کرنا زیب نہیں دیتا، آٹا، دال، چینی اور ادویات سمیت تمام اشیا کی قیمتیں آسمانوں پر ہیں،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ میں عوامی مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں،یہ شخص دھمکیاں دینے پر اتر آیا اور ہر جگہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہےہم نے اور ہماری پارٹی نے جیلیں کاٹیں ہیں،ہم یہاں پیدا ہوئے اور یہاں مریں گے مگرتمہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More