منی لانڈرنگ کیس،شہباز اور حمزہ شہباز کے خلاف ٹرائل نہ کرنےکا فیصلہ

اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہور میں شہباز شریف، حمزہ شہباز و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ،ایف آئی اے نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میںایف آئی اے کا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا،اسپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ 11 اپریل کو سماعت کے بعد ایف آئی اے نے ٹرائل میں عدم دلچسپی کی درخواست دی ہے۔اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کے باعث پراسیکیوشن ٹیم کو پیشی سے روکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More