پوری کوشش ہے کہ حکومت گھر چلی جائے،شہباز شریف

لاہور: قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپنی کرتوتوں کی وجہ سے خوفزدہ ہونا چاہئیے آج غریب آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے پوری کوشش ہے کہ حکومت گھر چلی جائے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی سے چھٹکارہ پانے کیلئے اتحادیوں کو سوچنا ہوگا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں تباہی اور کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر آئینی اور قانون راستہ اختیار کریں گے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ بہت بڑا سچ ہے دہشتگردی پھر پنپ رہی ہے۔ قومی فریضہ ہے کہ عمران نیازی سے جلد چھٹکارا حاصل کریں۔ نون لیگی قیادت کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرمناک شرائط مان لیں۔ ہمیں پاکستان کی فکر کرنی چاہئیے، قوم جلد ہی جھوٹا مینڈیٹ چھین لے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More