پی ٹی آئی رہنما شہباز گل دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ شہباز گل کہتے ہیں ادارے ہماری جان ہیں کبھی انکے خلاف بات نہیں کی۔ میرا بیان ایک محب وطن پاکستانی کا بیان ہے۔

تھانہ کوہسارپولیس نے اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے پربغاوت کے مقدمے میں شہبازگل کو جسمانی ریمانڈ کے لیے ڈیوٹی مجسٹریٹ ویسٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے شہباز گل کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی شہبازگل کے وکیل فیصل چوہدری نے مخالفت کی، عدالت نےشہبازگل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے پولیس کو انہیں جمعہ کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ ریکارڈ کے مطابق شہبازگل کے خلاف الزامات پر جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔ شہباز گل کی ریکارڈڈ آواز سے مشابہت کے لیے فارنزک ٹیسٹ بھی ضروری ہے۔ شہباز گل سے تفتیش کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

اس موقع پرصحافیوں کے ایک سوال پر شہباز گل نے کہا کہ ادارے ہماری جان ہیں کبھی انکے خلاف بات نہیں کی۔ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہباز گل کے کپڑوں پرخون کے دھبے لگے ہوئے ہے عدالت شہبازگل کا میڈیکل کرانے کا حکم دے عدالت نے فیصل چوہدری کی استدعا منظور کرتے ہوئے شہباز گل کے طبی معائنے کا بھی حکم دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More