اسلام آباد پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ

پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے پارلیمنٹ لاجز میں ان کے زیر استعمال کمرے پر چھاپہ مارا ہے۔ چھاپے کے وقت شہباز گل بھی ہمراہ تھے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل پارلیمنٹ لاجز کے کمرہ نمبر ایف دو سو چھ میں رہائش پذیر تھے۔ شہباز گل کے کمرے کی مکمل تلاشی لی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کے کمرے سے کچھ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ ان سے متعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمرے کی ترتیب میں تبدیلی ہے لگتا ہے میری غیر موجودگی میں کوئی اس کمرے میں آیا ہے۔

یاد رہے کہ شہباز گل دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر گزشتہ روز پولیس کے حوالے کیئے گئے تھے اور عدالت نے پولیس کو 24 تاریخ کو ان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More