پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی. پمز اسپتال کی میڈیکل رپورٹ ڈیوٹی جج جوڈیشل راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرائی گئی۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ میڈیکل رپورٹ ڈیوٹی جج جوڈیشل راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرائی گئی۔ چار سینیئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہبازگل کا طبی معائنہ کیا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہبازگل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے اور ضرورت پڑنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتےہیں۔
شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری اور جسم میں درد محسوس کررہے ہیں۔ کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب بھی درد محسوس کررہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گل کے اسپتال آنے کے ساتھ ان کا ای سی جی کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شہبازگل کا ایکس رے، یورک، خون اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے۔ شہبازگل کو کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ درکار ہے۔ شہبازگل کے مزید طبی معائنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More