پمز اسپتال نے شہباز گل کو مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا

پمز اسپتال نے شہباز گل کو مکمل طور پر فٹ اور ہوش میں قراردیتے ہوئے میڈیکل رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز گل نے صرف سینے کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ شہباز گل نے تسلیم کیا کہ ان کی صحت نیبولائز کرنے سے بہترہوئی۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے پمز کے میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ رپورٹ میں شہباز گل مکمل طور پر فٹ اور ہوش میں قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز گل اپنے حواس میں ہیں اور نارمل ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے شہبازگل کا مکمل جسمانی معائنہ کرنا چاہا لیکن انہوں نے انکار کیا ہے۔ شہباز گل نے صرف سینے کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز گل نے تسلیم کیا کہ ان کی صحت نبولائز کرنے سے بہترہوئی۔ شہباز گل کے تمام خون کے نمونے نارمل ہیں۔ بورڈ نے چھاتی کے ایکسرے ، چند ٹیسٹ کرانا چاہالیکن شہباز گل نے انکارکردیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مریض کو معمولی نوعیت کی سینے کی تکلیف ہے جس کی کوئی علامات نہیں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More