اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل پر تشدد کے خلاف درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل پر تشدد کے خلاف درخواست دائر۔ پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں پورے پاکستان کو پتہ ہے کہ شہباز گِل پر تشدد کیا گیا آئین کے آرٹیکل 14ایف کو پامال کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل پر تشدد کے خلاف درخواست اسد عمر اور بابر اعوان نے دائر کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ پورے پاکستان کو پتہ ہے کہ شہباز گِل پر تشدد کیا گیا۔ شہباز گِل کو سانس کا ایشو ہوا رات پمز میں رہے ہیں۔

اس موقع پر موجود پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتاہے کہ کیسے پستول کے بٹ مارے گئے۔ عدالت میں شہباز گِل نے قمیض اٹھا کر تشدد کے نشانات دکھائے، آئین کے آرٹیکل 14ایف کو بھی پامال کیا جا رہا ہے۔ اسپتال کو بھی تھانہ بنالیا گیا ہے، کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔پولیس کی موجودگی میں جو اقبال جرم کرے اس کی اہمیت نہیں، ہم نے شہباز گِل کی زندگی، ذہنی حفاظت کی استدعا کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More