جھوٹ بول کر لندن جانے والے واپس نہیں آسکتے، شہباز گل

بہاولنگر : وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ جھوٹ بول کر لندن جانے والے واپس نہیں آسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوازشریف کو بیرون ملک علاج کے لئے جانے دیا تھا۔ لیکن نوازشریف یہاں سے فرار ہونےکے بعدلندن پہنچ کر ٹھیک ہوگئے۔ کہا جارہا ہے کہ نوازشریف واپس آکر عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے اور پھر اہل ہوجائیں گے۔

بہاولنگر کے علاقے چشتیاں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کسی بھی چیز کے لئے نااہل ہونے کے لئے اہل ہونا ضروری ہے۔ نوازشریف کبھی واپس نہیں آئیں گے جھوٹے خواب نہ دکھائے جائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More