اوورسیز پاکستانی زیادہ محبِ وطن ہیں،شہباز گِل

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کہتے ہیں جن لوگوں کے پاس بیرونِ ملک پاسپورٹ ہے وہ ہم سے زیادہ محبِ وطن ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کا دل نہ دکھایا جائے، یہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ اوورسیز کو حق دینے کی بات ہوتی ہے تو سیاسی جماعتوں کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر اوورسیز پاکستانیوں کے مظاہرے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گِل کا کہنا تھا کہ میں سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ یہ دھرنا دیں بھوک ہڑتال کریں، میں بھی اس میں شریک ہوں گا۔ اوورسیز پاکستانیوں کا دل نہ دکھایا جائے یہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

شہباز گل کے مطابق ملکی خزانہ لوٹنے والے احتساب سے بچنے کیلئے حیلے بہانوں کا سہارا لے رہے ہیں ‏درباری احتساب کے عمل کو معیشت سے جوڑ کر آقاؤں کی خوشنودی چاہتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاج کے بعد آئی ووٹنگ کے قانون پر عمل کے حوالے سے یادداشت الیکشن کمیشن جمع کرائی جس میں الیکشن کمیشن کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق نوے روز میں اقدامات کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More