اپوزیشن نے ہرچیز میں رکاوٹ ڈالنےکی کوشش کی،شہباز گل

منڈی بہاؤالدین: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے ہر چیز میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے، حکومت سنبھالی تو بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا۔ شہبازشریف وزیراعلیٰ تھے تو کہتے تھے سسٹم ڈیجیٹلائز کرنا ہے۔ نظام ڈیجیٹل کرنا ہے لیکن ووٹ مشین سے قبول نہیں، یہ تضاد نہیں چلے گا۔

منڈی بہاؤالدین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا نوازشریف اور ان کی فیملی خود اوور سیز ہیں۔ احسن اقبال کا بیٹا خود بیرون ملک مقیم ہے، احسن اقبال کہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی حالات کا علم نہیں۔ تمام اوور سیز پاکستان کی سیاست کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا شہبازشریف وزیراعلیٰ تھے تو کہتےتھے سسٹم ڈیجیٹلائز کرناہے، نظام ڈیجیٹل کرنا ہے لیکن ووٹ مشین سے قبول نہیں، یہ تضاد نہیں چلے گا۔ اپوزیشن نے ہر چیز میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ عمران خان ڈٹ کر اوور سیز پاکستانیز کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت سنبھالی تو بے شمار چیلنجز کاسامنا تھا۔ پوری دنیا میں چیزیں مہنگی ہورہی ہیں۔ حکومت نےٹڈی دل اورکورونا جیسے چیلنجزکا مقابلہ کیا۔ اپوزیشن ای وی ایم سے ڈرتی کیوں ہے، کورونا کے بعد عالمی مہنگائی کے بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More