حکومت نے شہباز گل کے معاملے پر دنیا بھر میں ناک کٹوائی ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست راولپنڈی کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ میں گرفتار ہوا تو کوئی بات نہیں میں نے ایک اور کتاب لکھنی ہے۔حکومت نے شہباز گل کے معاملے پر دنیا بھر میں ناک کٹوائی ہے۔ آج رات اسلام آباد میں احتجاج اور کل راولپنڈی میں جلسہ کریں گے۔ روکا گیا تو دفعہ 144 کے 44 ٹکڑے کردیں گے۔ ان کے آنے کے بعد سے ملک کو خطرات لاحق ہوئے، 43 فیصد مہنگائی بڑھی ہے۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ انتظامات کے حوالے سے عامر کیانی و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج چار ارب ڈالر کیلئے ملک کے قیمتی اثاثہ جات فروخت کئے جا رہے ہیں، مفتاح صاحب نظر نہیں آ رہے، تیرہ پارٹیاں عمران خان کے خلاف نکلی ہیں یہ لوگ تو عوام میں جانے کے قابل بھی نہیں

ہیں جہاں بھی جاتے ہیں لوگ چور چور کے نعرے لگاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی سے معاملات خراب نہیں ہوئے تھے اور نہ اب خراب ہیں، کوئی عقل کا اندھا ہوگا جو عمران خان کی آواز کو دبائے گا۔ذہنی پستی کے لوگ غلطی پر ہیں اسی فیصد آبادی پر خان کی حکومت ہے، اسلام آباد اور مری کے ٹول پلازہ تک بھی خان کی حکومت ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست راولپنڈی کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ میں گرفتار ہوا تو کوئی بات نہیں میں نے ایک اور کتاب لکھنی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے خلاف ساری جماعتیں اکھٹی ہوئیں سب کی اولادیں اسمبلیوں میں آ چکی ہیں یہ لوگ صرف اولاد آور مفاد کی سیاست کرتے ہیں، عمران خان کو ہٹایا گیا تو عوام کھڑی ہوگئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More