تازہ ترین
ملک دلدل میں دھنس چکا تھا جسے نکالنے کا بیڑہ عمران خان نے اٹھایا، شہباز گل

ملک دلدل میں دھنس چکا تھا جسے نکالنے کا بیڑہ عمران خان نے اٹھایا، شہباز گل

اسلام آباد: (12 جولائی 2020) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دلدل میں دھنس چکا تھا جسے نکالنے کا بیڑہ عمران خان نے اٹھایا۔ عوام کیلئے فریش فیس عمران خان ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ جلے ہوئے کارتوس اور کئی بار آزمائے ہوئے ہیں۔ آپ قصہِ پارینہ جبکہ عمران خان قوم کا مستقبل ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ آپکی کرپشن پکڑنے کا مینڈیٹ عوام نے عمران خان کو دیا۔ ملک کو تباہی کی دہانے پر پہنچانے والے کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں؟

معاون خصوصی نے کہا کہ ادارے تباہ کر کے ملک کو قرضوں میں دھنسا کر عوام کو کنگال کرنے والی (ن) لیگ ہے۔ 5 سال میں 60 سال کا قرض لینے کا سہرا آپ کے سر ہے۔ قرض لے کر وہ پراجیکٹس لگائے گئے جس میں کک بیکس ملنے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کرپشن اور نااہلی میں بیشک بڑی جماعت ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top