امریکا سے برابری کی سطح پر دوستی چاہتے ہیں،شہباز گل

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل امریکا کے چار روزہ نجی دورے سے وطن واپس پہنچ گئے، کہتے ہیں امریکا سے برابری کی سطح پر دوستی چاہتے ہیں ۔ روس کے دورے کا مشورہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی امریکا سے واپسی پر پریس کانفرنس بولے، امریکا سپر پاور ہے اس سے دوستی چاہتے ہیں ہم کسی ملک کو مردہ باد نہیں کہنا چاہتے۔ شہباز گل نے کہا حج چار لاکھ کا ہوا تھا تو عمران خان کو یہودی ایجنٹ قرار دے دیا گیا اب حج دس لاکھ کا ہوگیا ہے بتائیں اب آپ کونسے ایجنٹ ہیں۔ ان کی بیماری یہ ہے کہ یہ مہنگائی کرکے صرف ایکسچینج ریٹ کو ٹھیک کرتے ہیں کیونکہ وہ اچھا بکتا ہے۔ ڈالر نیچے رکھنے کے لیے انہوں نے چوبیس ارب روپے مارکیٹ میں جھونکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More