شہباز گل کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمےمیں درخواست ضمانت مسترد ہو گئی۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی کے افسران کیخلاف منظم طریقے سے ملزم نے بات کی اور ان کے الفاظ میں پاک فوج کے خلاف بغاوت کے لیے اکسایا گیا۔

شہباز گل کے وکیل برہان معظم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جس کو بغاوت کہا گیا وہ بغاوت ہے کہاں؟ اگر کوئی غلط فہمی ہے تو شہباز گل معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت میں بغاوت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے بغاوت کے متعلق کبھی سوچا ہی نہیں، ان کے انٹرویو کے ٹرانسکرپٹ کے مختلف جگہوں سے پوائنٹ اٹھا کر مقدمہ درج کیا گیا۔

شہبازگل کو 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد ہے اور ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More