ن لیگ سےشریفوں کو نکالنےکی نئی آڈیوسامنےآنے والی ہے،شہباز گل

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ سے شریفوں کو نکالنے کی نئی آڈیو سامنے آنے والی ہے۔ چاروں شریف ڈیل اور ڈھیل دینے کے باوجود نہیں بچ سکتے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نےکہا کہ ن لیگ سب کو فون کر کے کہہ رہی ہے کہ ڈیل ہو گئی ہے لیکن جب ہم نے ن لیگ سے سوال کیا تو وہ صفائیاں دے رہے ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ لیگی رہنماؤں سے سوال ہے وہ پارٹی کو کیوں ٹیک اوور کرنا چاہتے ہیں۔ پہلی ڈیل شریف فیملی نے ضیاالحق اور دوسری جونیجو کے ساتھ کی تھی۔ نواز شریف نے پرویز مشرف کے ساتھ ڈیل کی اور پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ ہر وقت ہر کسی سے ہر شے مانگنا شریف فیملی کی ڈاکٹرائن ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مقصود چپڑاسی شریف فیملی کا 9 ہزار روپے پر ملازم ہے تو مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 3700 کروڑ روپے کس نے ڈالے؟ ایک نئی آڈیو سامنے آنے والی ہے جس میں ن لیگ سے شریفوں کو نکالنے کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بھی کچھ لوگوں کو صحت کارڈز دیئے ہیں اور لاہور کے 2 اسپتالوں میں مبینہ طور پر 3 ارب روپے کا گھپلا کیا گیا۔ چاروں شریف ڈیل اور ڈھیل دینے کے باوجود نہیں بچ سکتے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More