بلوچستان کے مسائل حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،شہباز شریف

گوادر: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک بلوچستان کے مسائل حل نہیں کرلوں گا۔ جو ملک میں سرمایہ کاری کرتا ہے، ان کی حفاظت کرنی چاہیے، وزیراعظم نے گوادر میں فشر کالونی کے لیے دو سو ایکڑ زمین فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ تین ماہ کے اندر ماہی گیروں کو کشتیوں کے لیے دو ہزار انجن فراہم کردیے جائیں گے، گوادر اور بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہیں، گوادر کو پانی کی فراہمی کے لیے پائپ لائنیں تبدیل کرنے کا کام بھی شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا چین نے گوادر کے شہریوں کے لیے تین ہزار سات سو سولر یونٹس تقسیم کیے ہیں، گوادر کو جلد ایران سے بجلی کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔

وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی ترقی کے لیے سب سے زیادہ سو ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا جو ملک میں سرمایہ کاری کرتا ہے، ان کی حفاظت کرنی چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف نے فشر کالونی کے لیے دو سو ایکڑ ایکڑ زمین فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔وفاقی وزراء مولانا اسعد محمود، نوید قمر، شاہ زین بگٹی اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More