آرمی چیف اور وزیراعظم کی ملاقات،اہم امور پر مشاورت

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم ہاوس آمد۔آرمی چیف اور وزیراعظم کی ملاقات میں اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر مشاورت ہوئی۔ ملاقات میں ملکی داخلی اور سلامتی صورتحال پر گفتگو بھی کی گئی۔ وزیراعظم نے پاک فوج کی تیاریوں، پیشہ ورانہ امور پر اعتماد کا اظہار کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More