وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں ملک کی موجودہ اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذررائع کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے آرمی چیف کو سعودی اعلیٰ سول ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More