پی این ایس بدر پاک ترکی قریبی تعلقات کی بہترین مثال ہے، شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناہےکہ پی این ایس بدر پاکستان اور ترکی کے مابین قریبی تعلقات کی بہترین مثال ہے،یہ شراکت داری پاکستان اورترقی کومزیدترقی کی طرف لے کرجائےگی۔

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کاایک روزہ دورہ کراچی،وزیراعظم خصوصی پروازکے ذریعےفیصل ائیربیس پر پہنچے،وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر آبی وسائل خورشید شاہ بھی موجودتھے،وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے جانے والے ملجم کلاس جہاز پی این ایس بدر کی لانچنگ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان ترکی کےساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے،کورونا کے دوران جہاز کی تیاری دونوں ممالک کی بڑی کامیابی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ترکی پاکستان کابڑاحمایتی اورشراکت دارہے،مختلف شعبوں میں بھی ترکی اورپاکستان کوبہترین معاونت حاصل ہےیہی وجہ ہےکہ دونوں ممالک بہترین تعلقات کی ڈور میں بندھے ہوئے ہیں۔

پی این ایس بدرترکی کےایم ایس اسفات کےتعاون سےکراچی شپ یارڈپرتیار کیاگیا ہے،پاک ترکی اشتراک سے 2 جہازوں کی تعمیرپاکستان اور 2 کی ترکی میں کی جارہی ہے،یہ جہازجدیدہتھیاروں اورسینسرزسےلیس ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More