آصف زرداری کا نوازشریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے،شہبازشریف

لاہور: صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کا میاں نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے۔ نوازشریف کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ سے ناقابل تردید رہی ہے۔

شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا آپ جانتے ہیں،ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے، سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More