نوازشریف کی وطن واپسی پرحکومت نہیں شہباز اور حمزہ پریشان ہیں، حسان خاور

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی پر حکومت نہیں بلکہ ڈیل کی کوشش کرنے والے شہباز اور حمزہ پریشان ہیں۔

اوہر میں جلو کے علاقے میں پی ایچ اے کے زیر انتظام بننے والے سائیکلنگ ٹریک کا جائزہ لینے کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ کرکے ملک سے گئے اور لندن پہنچ کر انکی بیماری تبدیل ہو گئی۔ حکومت ان کی واپسی سے خوفزدہ نہیں ہے ۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست ناکام ہو چکی ہے۔ بلاول زرداری پنجاب کا دورہ کرنے کے بجائے سندھ میں کیمپ لگائیں۔ بلاول بھٹو لاہور آکر دہی بھلے کھائیں، اپنے ڈیرھ درجن کارکنوں سے ملیں۔ روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ تحریک انصاف پورا کر رہی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے بننے والی پہلی نیشنل سیکورٹی پالیسی میں معیشت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔عثمان بزداد کی حکومت ترقیاتی کاموں کو اہمیت دے رہی ہے۔ پی ایچ اے کے زیر اہتمام جلد جشن بہاراں اور ساون میلے سمیت مختلف تقریبات کا انعقاد ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More