بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیرِاعظم کا بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان، کہتے ہیں حکومت سنبھالنے کے بعد دو راستے تھے، الیکشن اصلاحات کر کے انتخابات کرانا ، دوسرا راستہ سخت فیصلے کرکے ملکی معیشت کو سنبھالنا تھا۔ اتحادیوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا۔ سیاست نہیں کی، ریاست بچائیں گے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ سے متعلق اہم فیصلے کیے جن کا بنیادی مقصد عوام کو مشکل سے نکالنا ہے، معیشت دیوالیہ ہونےجارہی تھی جس سےملک اب نکل آئےگا، بجٹ میں کیے گئے اعلانات کے مطابق آئی ایم ایف شرائط منظور ہوچکیں، یقین ہے مشکل وقت سے نکل آئیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے غربت کم کرنے کیلئےبڑی صنعتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کرتےہوئے بتایا کہ اسٹیل،سیمنٹ ،شوگر ملز،آئل اینڈ گیس ، فرٹیلائزر سیکٹر ، انرجی اینڈ ٹرمینل ، فرٹیلائزر سیکٹر ، انرجی اینڈ ٹرمینل سیکٹر ، ٹیکسٹائل ، بینکنگ انڈسٹری ، سگریٹ انڈسٹری پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگے گا۔ دن رات محنت کریں گے اور ہچکولے لیتی کشتی کو پار لگائیں گے۔

آمدن پر ٹیکس کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ 15 کروڑ سے زائد سالانہ آمدن پر ایک فیصد ٹیکس ، 20 کروڑسے زائد سالانہ آمدن پر 2 فیصد ٹیکس ،25 کروڑ سے زائد سالانہ آمدن پر 3 فیصد ٹیکس اور 30 کروڑ سے زائد سالانہ آمدن پر 4 فیصد ٹیکس لگایا جارہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More