الیکشن اکتوبر میں کرانا تھا تو اس سارے عمل کا ذمہ دار کون ہے،شہباز گل

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ نرم مداخلت کی خبر عدالتی فیصلے پر اثر انداز ہونے کیلئے مارکیٹ میں پھینکی گئی ہے کہا اگر الیکشن اکتوبر میں ہی کروانا تھا تو اس سارے عمل کا ذمہ دار کون ہے؟ مجھے لگ رہا کہ یہ سب ٹرک کی بتی ہے بولے ایک چور کو دوبارہ عبوری وزیراعلی بنانے کی ضرورت کیا تھی؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی پریس کانفرنس حکمران اتحاد پر۔کڑی تنقید کہا کہ نرم مداخلت کی خبر مارکیٹ میں پھینکی گئی تاکہ عدالتی فیصلہ پر اثر انداز ہو فوری اور صاف و شفاف الیکشن میں بات کرنے کیلئے بیٹھیں گے مگر حکومت کیساتھ نہیں بلکہ اسٹیک ہولڈر کیساتھ۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ 186ووٹوں والوں کو حکومت پنجاب میں نہیں کرنے دی گئی وزیر اعلی پنجاب کے الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کے سماعت کی حمزہ شہباز کو عبوری وزیر اعلی بنایا گیا ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے قرآن پاک پر حلف دیا کہ آئین و قانون کے مطابق کام کروں گا ۔ قرآن پاک اٹھانے کے باوجود ڈپٹی سپیکر نے جھوٹ بولا امید ہے کہ سپریم کورٹ پیر سے مزید وقت نہیں دے گی ۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم تھے تو ملک درست سمت کی طرف جا رہا تھا ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ وہ نرم مداخلت تھی یا سخت مداخلت تھی اس سازش نے پاکستان معیشت کی تباہی نکال دی ان کا کہنا تھا اگر یہ کام کرنا ہے تو پھر الیکشن کا ڈھونگ کیوں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More