اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے محسن بیگ کی گرفتاری پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ محسن بیگ کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ حکومت کتنی خوفزدہ ہے، نیازی صاحب جمہوریت اور اخلاقیات پر لمبے لمبے خطبے دیتے ہیں لیکن معمولی تنقید بھی برداشت نہیں کر سکتے، یہ ملکی تاریخ کا بدترین وقت ہے۔