شہباز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں شہباز شریف کے خلاف قرار داد پی ٹی آئی رکن اسمبلی فرخ حبیب پیش کریں گے۔ مجوزہ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس کے فیصلے تک شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں تقریر نہ کرنے دی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More