حکومت پیٹرولیم لیوی بڑھاکر مہنگائی میں مزید اضافہ کرنے والی ہے،شہبازشریف

لاہور: آئی ایم ایف کے حکم پر حکومت ابھی پیٹرولیم لیوی بڑھاکر مہنگائی میں مزید اضافہ کرنے والی ہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عوام کو خبردار کردیا۔ بولے پیٹرول نے ایک سو پینتالیس روپے لیٹر کی حد پار نہیں کی بلکہ موجودہ حکومت نے نالائقی، نااہلی اور کرپشن کی ہر حد پار کی ہے جبکہ حمزہ شہباز نے کہاکہ عمران نیازی مہنگائی پر نوٹس لینا چھوڑ دیں کیونکہ اس سے مہنگائی مزید بڑھ جاتی ہے۔

موجودہ حکومتمرض بڑھتا گیا، جوں جوں دوا کی‘کی تصویربن چکی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی پھٹ پڑے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر شہباز شریف بولے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر ظالمانہ اور غریب کُش قدم اٹھایا اسکی نظیر کہیں نہیں ملتی۔

حمزہ شہباز نے بھی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا کہا کہ رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرایا کر عوام پر ظلم ڈھا دیا گیا۔ کوئی عمران نیازی کو سمجھائے کہ سونامی کا مطلب تباہی ہوتی ہے۔ حمزہ شہباز نے ایوان وزیراعلیٰ میں رشوت لے کر تبادلے کرنے کا الزام لگا دیا۔ نیب آرڈیننس پر بولے کہ نیب آرڈیننس میں تین مرتبہ ترامیم آئیں مگر یہ شخص کہتا تھا کہ میں این آر او نہیں دوں گا۔

ن لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لوگ ڈینگی مرض سے مر رہے ہیں۔ یہ لوگ اقتدار سے چمٹے رہے تو ہر دن غریب کے پیٹ پر بھاری ہوگا۔ سیاسی جماعتیں ملکر آئینی راستہ نکال کر ملک کو بحران سے نکالیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More