حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے،شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دیے بغیرعمران خان کسی سے بات نہیں کریں گے، وہ بجٹ کے بعد حکومت کے خلاف اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات اسی سال ہوتے دیکھ رہا ہوں ۔حکومت ووٹرلسٹوں اور حلقہ بندیوں میں مرضی کی تبدیلیاں کررہی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں، باپ اور بیٹا وفاق اور ایک صوبے پر قابض ہوچکے ہیں۔ پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ساری محنت ہماری تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More