تازہ ترین
پتے کے کامیاب آپریشن کے بعد سعودی فرمانروا صحت یاب

پتے کے کامیاب آپریشن کے بعد سعودی فرمانروا صحت یاب

ریاض:(31 جولائی 2020) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پتے کے کامیاب آپریشن کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز صحت یاب ہوکر کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال سے رخصت ہوگئے ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ایوان شاہی نے بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ شاہ سلمان 30 جولائی کو اللہ تعالی کے فضل و کرم سے صحت یاب ہوجانے پر کنگ فیصل سپیشلسٹ اسپتال ریاض سے رخصت کیا گیا ہے۔

ایوان شاہی نے گزشتہ جمعرات 23 جولائی کو اطلاع دی تھی کہ شاہ سلمان نے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں پتے کا آپریشن کرایا ہے جوکامیاب رہا ہے۔ایوان شاہی کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ خادم حرمین شریفین معالج ٹیم کے مشورے پرکچھ وقت اسپتال میں گزاریں گے۔

یاد رہے کہ شاہ سلمان 20 جولائی کو پتے میں سوزش پر معائنہ کے لیے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top