شاہ محمود قریشی نے ملک ریاض اور آصف زرداری کی مبینہ آڈیو بے بنیاد قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک ریاض اور آصف زرداری کی مبینہ آڈیو بے بنیاد ہے۔

اسلام آباد کے کشمیر ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور آصف زرداری کی مبینہ آڈیو بوگس ہے جیسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ ہم کیوں آڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ کریں۔ جو آڈیو سامنے لائے وہی تحقیقات کریں۔

نیب ترامیم کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترامیم لائی ادارہ مکمل ڈس فنکشنل ہو گیا ہے۔ نیب کی آزادی کمپرومائز ہو رہی ہے۔ عدالت عظمیٰ فوری نوٹس لے۔ پی ٹی آئی کے کور کمیٹی اجلاس میں نیب ترامیم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو این آر ٹو دے دیا۔ نیب کے سیکشن 14 کا فائدہ نواز شریف کو جبکہ سیکشن 9 اور سب سیکشن اے 5 کا شہباز شریف کو فائدہ ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما کی ممکنہ گرفتاریوں پر کہنا تھا کہ میں کشمیر ہاوس میں بیٹھا ہوں رانا ثنا اللہ صاحب آئیں مجھے گرفتار کر لیں۔ کیا رانا ثنا اللہ کی کتاب میں کے پی کے پاکستان کا حصہ ہے یا نہیں ہے۔ عمران خان کا جہاں دل کرے وہ وہاں رہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More