تازہ ترین
دنیا بھر کے کشمیری 5 اگست کو یوم استحصال منائیں گے، شاہ محمود قریشی

دنیا بھر کے کشمیری 5 اگست کو یوم استحصال منائیں گے، شاہ محمود قریشی

ملتان: (1 اگست 2020) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے کشمیری 5 اگست کو یوم استحصال منائیں گے۔ کشمیریوں کے لہو سے بھارت کو شکست ہو گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملتان میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے کشمیری پانچ اگست کو بھارتی محاصرے کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم استحصال منائیں گے۔کشمیریوں کے لہو سے مودی کو شکست اور کشمیریوں کی فتح ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف پاکستان کو کامیابی ملی ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کیسز کم ہورہے ہیں۔ غفلت کی تو محنت رائیگاں ہو جائے گی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top