ملتان: برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن عالم کی تین روزہ تقریبات ملتان میں اختتام پزیر ہو گئیں ۔ اختتامی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک ہوئے ۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا لہ پاکستان بے شمار خطرات میں گھرا ہو اہے ۔ہمسایہ ملک افغانستان میں انتشار ختم کرنے اور انکی مدد کے لئے امت مسلمہ کے ممالک کا اجلاس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد کر رہے ہیں
عرس کی اختتامی تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،علماء ،مختلف درگاہوں کے سجادہ نشین اور شہریوں نے شرکت کی ۔ سجادہ نشین شاہ محمود قریشی نے اختتامی دعا کرائی ۔