شاہ محمود قریشی کی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے بلاول بھٹو اور شہباز شریف سے مدد کی اپیل

ملتان: شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو اور شہباز شریف کو جنوبی پنجاب صوبہ بنانے سے متعلق خط لکھ دیے ۔

شاہ محمود قریشی نے خط میں جنوبی پنجاب صوبہ دو تہائی اکثریت اور آئینی ترمیم سے متعلق لکھا ہے ، انہوں نے دونوں رہنماؤں سے بہاولپور ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن پر مشتمل علاقوں کو الگ صوبے کے لئے مدد کی اپیل کی ہے ۔

انہوں نے لکھا کہ جنوبی پنجاب میں ساڑھے تین کروڑ سے زائد افراد رہائش پزیر ہیں ، جنوبی پنجاب صوبہ آئینی ترمیم کے لئے ہمیں دو تہائی اکثریت درکار ہے، وزیر خارجہ نےدونوں رہنماؤ ں سے اپنی پارٹی کے دو دو افراد کمیٹی کے لئے نامزد کرنے کی گزارش کی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More