اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قازقستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قازقستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قازقستان کے مابین دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان کے درمیان دیرپا اقتصادی و تجارتی شراکت داری کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔