اپوزیشن جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہے تو آگے آئے، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کرنے والے شوق پورا کر لیں، یوسف رضا گیلانی سینیٹ اجلاس میں پہنچنا چاہتے تو پہنچ سکتے تھے ، رانا ثناء اللہ کے عدلیہ کے خلاف بیان پر سو موٹو ایکشن لیا جانا چاہیے ۔

تحریک انصاف خواتین ونگ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے تحریک انصاف نے جو انتظامی اقدامات اٹھانے تھے اٹھا لیے اگر اپوزیشن جماعتیں جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہیں تو آگے آئیں ۔ اسٹیٹ بینک بل کی طرح صوبہ بنانے پر بھی مہربانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی یکجہتی کا مظاہرہ سب کے سامنے ہے مولانا نے بلاول اور شہباز شریف سے اپنی صفحیں ٹٹولنے کا کہا ہے ۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ ہے تاکہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہو سکیں پنجاب میں سندھ کی طرح غیر موثر نظام نہیں لانا چاہتے جس کے خلاف ایم کیو ایم سراپا احتجاج ہے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے 4 فروری کو وزیر اعظم چین کے دورے پر جائیں گے جہاں دو طرفہ تعلقات، تجارت، خطے اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی حکومت کا موقف واضح ہے کہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More