اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی جانب سے افغانستان پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس بلانے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کااعلان کیا ہے ۔
اپنے پیغام میں وزیرخارجہ نے کہاکہ سعودی عرب نے او آئی سی کا خصوصی اجلاس افغانستان کی صورت حال پر غور و فکر کیلئے 17دسمبر کو طلب کیا ہے ۔ امید ہے او آئی سی رکن ممالک اس پیشکش کا مثبت جواب دیں گے۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان او آئی سی کے بنیادی رکن ممالک میں سے ایک ہے۔ آج افغان بہن بھائیوں کو پہلے سے زیادہ ہماری ضرورت ہے۔افغان عوام کو خوراک و ادویات کی قلت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سردیوں کے موسم کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔او آئی سی اور ہم سب کو ملکر افغان بھائیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔