سری لنکا کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد : سری لنکا کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے بطور ہائی کمشنر سری لنکا نامزدگی پر میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی کو مبارکباد دی۔

ملاقات کے موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو طرفہ گہرے برادرانہ مراسم ہیں، اقتصادی سفارت کاری کو بروئے کار لا کر، پاکستان اور سری لنکا کے مابین تجارتی روابط کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

سری لنکا کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More