ن لیگ اور پی پی نے جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے کچھ نہیں کیا، شاہ محمود قریشی

جہانیاں : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ستر کی دہائی سے جنوبی پنجاب صوبہ زیر بحث ہے، ن لیگ اور پی پی نےجنوبی پنجاب صوبہ کیلئےکچھ نہیں کیا، ن لیگ چار مرتبہ اور پی پی پانچ مرتبہ حکومت کر چکی ہیں مگر جنوبی پنجاب صوبہ نہ بن سکا۔

جہانیاں میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہے، عمران خان کی مشاورت سے دوتہائی اکثرت کیلئے بلاول اور شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے، شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ سست روی کا شکار نہیں ہے، اور نہ کوئی جھول ہے، کورونا کی وجہ سے ترجیحات تبدیل ہوئیں، سی پیک میں مزید بہتری پیدا کی جا رہی ہے۔

افغانستان ایشو پر ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے وزرا خارجہ کے اجلاس سے افغانستان پر عائد پابندیوں کے خاتمہ کے لئے سلامتی کونسل میں بھی قرارداد پیش ہوئی، او آئی سی نے افغانستان کے لئے ایک ٹرسٹ قائم کیا، امریکہ نے انسانی ہمدردی کے حوالے سے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More