پی ٹی آئی بھی 27 فروری کو پنجاب سے سندھ کے لئے مارچ کا آغاز کرے گی، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 27 فروری کو پیپلز پارٹی کراچی سے پنجاب مارچ کرے گی اور تحریک انصاف پنجاب سے کراچی کی جانب چلے گی ، صوبہ جنوبی پنجاب کے حوالہ سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سربراہان کو خط لکھا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمان کی تمام بڑی جماعتوں کو جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے قانون سازی کیلئے درکار تعاون کی درخواست کی ہے ۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ احتجاج اور مارچ پیپلز پارٹی کا حق ہے ، تحریک انصاف بھی پنجاب سے سندھ کے لئے 27 فروری کو مارچ کا آغاز کرے گی ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالہ سے سید یوسف رضا گیلانی کے بیان سے متفق ہوں کیا پیپلزپارٹی اور ن لیگ صوبے کے لئے آئینی ترمیم میں ہمارا ساتھ دے گی ۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کے نام پر افواہیں سرگرم ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، ان ہاوس تبدیلی کی بات کرنے والے ایک مرتبہ پھر مایوس ہوں گے ۔ 2023 کے انتخابات میں تحریک انصاف سرپرائز دے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More