پاکستان کے ہر گاوں اور گلی میں آ ج آ قا ﷺ کا میلاد منایا جارہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم کو جشن میلاد مصطفی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بابرکت دن دعاگو ہوں کہ حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کئی دہائیوں سے مصروف نہتے کشمیریوں کو ان کا حق ملے۔

ملتان میں جشن میلاد مصطفی کے جلوس میں شمولیت کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو آج کے بابرکت دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کے ہر گاوں اور گلی میں آ ج آ قا کا میلاد منایا جارہا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج کے دن کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا ،دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو ہر اندرونی اور بیرونی چیلنج سے محفوظ رکھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More