رحمت اللعالمین ﷺکے درس پر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمین ﷺکے درس انسانیت پر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عشرہ شان رحمتہ اللعالمین ﷺکے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ نبی کریم ﷺکی اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے۔رحمت اللعالمین ﷺکے درس انسانیت پر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ صبر و تحمل، برداشت، رواداری اور احترام انسانیت اسلامی معاشرے کا طرہ امتیاز ہے ۔

تقریب میں صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکتر اختر ملک ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں،پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی،معاون خصوصی جاوید اختر انصاری،چیف وہپ ملک عامر ڈوگر،ایم این اے احمد حسن ڈیہڑ بھی شریک ہوئے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More