تازہ ترین
شاہ محمود قریشی کو کورونا کے مرض میں طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

شاہ محمود قریشی کو کورونا کے مرض میں طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

اسلام آباد: (12 جولائی 2020) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کورونا کے مرض میں طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 4 جولائی کو ملٹری اسپتال راولپنڈی میں داخل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طبیعت بہتر ہونے پر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کو ڈسچارج کرنے سے قبل تمام ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top