پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے ، شاہ محمود قریشی

ملتان: پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے ، لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ گھبرانے والے نہیں ہیں۔

ملتان کے حلقہ این اے 156 میں مختلف منصوبوں کی تکمیل کے افتتاح کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں فیڈریشن کی مخالف ہیں، یہ احتجاج اور مارچ کا شوق بھی پورا کرلیں، ماضی کی تحریکوں کی طرح اس دفعہ بھی پی ڈی ایم کو مایوس ہوگی،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور اسمبلی سے باہر بیٹھنے والے وقت کا انتظار کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے ،تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو فیڈریشن کی حامی اور قومی سیاسی جماعت ہے ، 2023ء کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف اقتدار میں آئیگی جبکہ تحریک انصاف کو کمزور ملکی معیشت ورثے میں ملی۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار ملا تو خزانہ خالی اور ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، ہماری پہلی ترجیح عوام کو عالمی سطح پر مہنگائی کے رجحان کے اثرات سے بچانا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ پاکستان کا ہر شہری سر اٹھا کر چلے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More