وزیرخارجہ چین کے تین روزہ دورے پر روانہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مختلف ممالک کے وزرائےخارجہ سے ملاقات کیلئے چین روانہ ہو گئے ۔ وزیر خارجہ افغانستان کے ہمسائیہ ممالک کے تیسرے اور ٹرائیکا پلس اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

شاہ محمودقریشی روس،ایران سمیت کئی ممالک کے وزرائےخارجہ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں خطےکے امور،امن واستحکام، معاشی تحفظ، روابط اورافغانستان کےمعاملات پربھی بات ہوگی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاری بیان میں کہاکہ پاکستان تمام ممالک سےاچھےتعلقات کاخواہاں ہے اور ہمارے سب ممالک سےاچھےتعلقات ہیں۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہاکہ یمن سے متعلق کوئی کردار ادا کر سکے تو سعودی اتحاد تائید کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More