سندھ میں گورنر راج کی تجویز کے حق میں نہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ سندھ میں گورنر راج کی تجویز کے حق میں نہیں ہیں۔سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ میثاق جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔ ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے والے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہر رکن اسمبلی باوقار لوگوں کا چنا ہوا ہے جو اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے کرنے کا پابند ہے،تاہم فیصلے میں حلقے کی عوام کی خواہشات کو ذہن میں رکھا جائے،آج نوے کی سیاست کو دہرایا جا رہا ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ سندھ میں گورنر راج کی تجویز کے حق میں نہیں ہیں اور وہ آج وزیر اعظم کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے تاحال مبینہ “حادثاتی میزائل فائر” کا تسلی بخش جواب نہیں دیا،یوکرین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث، آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،جس سے معیشت پر بوجھ مزید بڑھے گا، ان حالات میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرناملکی مفاد میں نہیں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More