وزیر خارجہ کا کرتارپور راہداری کھولنے کے اقدام کا خیر مقدم

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کا کھلنا ایک اچھی پیش رفت ہے،حکومت پاکستان اور عوام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتی ہے،خوشی ہے کہ ہم نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے یہ راستہ کھولا، کاش بھارت وہ ماحول پیدا کرےجو آج ہم پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More