بھارت میں گستاخی ہوتی ہے اور ہمارا دفتر خارجہ خاموش رہتا ہے،ہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد :سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ بھارت میں نبی پاک صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی پر وزیر خارجہ خاموش کیوں ہیں ۔ او آئی سی کو ہندوستان کی جانب سے اس دلآزاری کو دیکھنا چاہیئے۔شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پانی نہ ملنے کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے باغات کو نقصان پہنچ رہا ہے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میں گستاخی ہوتی ہے اور ہمارا دفتر خارجہ خاموش رہتا ہے۔ اس افسوسناک واقعہ پر دفتر خارجہ کا ردعمل آنا چاہیئے تھا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج جنوبی پنجاب کے باغات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ پھل تیار ہونے کو ہیں اور پانی نہیں ہے۔ حمزہ شہباز سے مطالبہ ہے کہ جنوبی پنجاب کی حق تلفی روکیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ساتھ یوریا کھاد بھی دستیاب نہیں دوسری جانب پنجاب حکومت سو رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More