عدم اعتماد کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،شاہ محمود قریشی

سکرنڈ : وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لوگ صرف عوام کو دھوکا دے رہے ہیں، وزیراعظم بلاول کے نعرے لگ رہے ہیں، پنجاب میں بلاول کی مقبولیت صرف پانچ فیصد ہے، کیا بلاول بھٹو صرف اندرون سندھ کی سیٹوں سے وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ووٹوں کے فارمولے سے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول عدم اعتماد جیب سے نکالیں، ان کی تحریک سے اب ہوا نکل چکی ہے، کیونکہ ق لیگ نے کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سکرنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج حقوق سندھ کا پانچواں روز ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی پنجاب میں پانچ فیصد مقبولیت ہے وہ وزیر اعظم کیسے بنیں گے اگر ان کےپاس کوئی اور طریقہ ہے تو انہیں نہیں پتہ ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق عمران خان کے ساتھ ہے ۔ پہلے لیگی رہنما مونس الہی نے بیان دیا تھا اب بزرگوں نے بھی بتا دیا ہے جس کے بعد عدم اعتماد کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو توڑا ہم جوڑنے آئےہیں۔ انہوں نے سندھی بولنے والوں اور اردو بولنے والوں میں تفریق پیدا کی جو سندھ میں رہ رہا ہے وہ سندھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ تیار ہیں اور وہ سندھ کے لوگوں میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں کیونکہ سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کے مسلسل اقتدار سے تنگ آچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More