اپوزیشن بغض عمران میں اکٹھی ہوگئی ہیں، شاہ محمود

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ آج عمران خان تنہا اوریہ بغض عمران میں اکٹھے ہوگئے ہیں۔ آج پاکستان کے عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جتنی بھی دولت ہے لے آو ایک رکن بھی بکنے کو تیار نہیں۔ وہ بولی لگاتے ہیں وہ خرید لیتے ہیں۔ یہ کہتے ہیں کہ این آر او دے دو، ہم عدم اعتماد واپس لے لیں گے۔ آصف زرداری، نوازشریف، فضل الرحمان تمہیں این آر او نہیں ملے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا یہ سب مل کر عمران خان کا سر جھکانا چاہتے ہیں۔ قوم سے پوچھتا ہوں عمران کا سر جھکنے دوگے؟

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان تنہا اوریہ بغض عمران میں اکٹھے ہوگئے ہیں۔ ضمیر بکتے ہیں۔ جب کچھ بکتے ہیں تو کچھ کھڑے ہو جاتے ہیں۔ آج بھی قوم جاگی ہےتولٹیروں کو شکست ہوگی۔ ووٹ عمران خان کی امانت ہے ہم اپنا ضمیر نہیں بیچیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میرے سینے میں بہت سے راز ہیں۔ سینہ چاک کر دوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں گے۔ جو ڈ گمگا رہے ہیں قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔ ان سے کہتا ہوں، فیصلہ کرلو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More